20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:27
مصر، گستاخانہ فلم تیار کرنے پر امریکی پادری کے وارنٹ گرفتاری
جیو نیوز - قاہرہ… مصر نے گستاخانہ فلم کی تیاری میں مدد کرنے پر امریکی پادری ٹیری جونز سمیت آٹھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، مصری پراسیکیوٹر جنرل نے فلم کی تیاری میں مدد دینے والے 7 مصری قبطیوں سمیت امریکی پادری کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، مصری حکام نے اس بارے میں انٹرپول اور امریکی محکمہ انصاف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔