تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:17

اداکارہ نے گستاخانہ فلم کیہدایت کار پر فراڈ کا مقدمہ دائرکردیا

جیو نیوز - لاس اینجلس…گستاخانہ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار پر فراڈ کا مقدمہ دائرکرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلم کوانٹرنیٹ سے ہٹادیا جائے۔ گستاخانہ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ سنڈی لی گارشیا نے لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں فلم کے ہدایت کار کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ گستاخانہ فلم کے ہدایت کار نے فلم کویہ کہہ کرریکارڈ کروایا کہ یہ صحرائی ایڈوینچرپرمبنی فلم ہے۔ درخواست میں گوگل اور یوٹیوب کو بھی فریق بنایا گیا ہے اورعدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ فلم کو انٹرنیٹ سے ہٹادیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.