20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:46
غزہ:اسرائیلی فضائیہ کاحملہ،3فلسطینی جاں بحق
اے آر وائی - غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رفاح کے علاقے میں گاڑی پر حملہ کیاگیا۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پچیس سالہ اشرف صالح اور چھبیس سالہ انیس شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے کی تردید یاتصدیق نہیں کی گئی۔ پچھلے ہفتے بھی فضائیہ کے حملے میں چھ فلطسینی جاں بحق ہوئے تھے۔