20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:4
بھارت میں حزب اختلاف کی اپیل پر ملک بھرمیں ہڑتال
جیو نیوز - نئی دہلی… ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، گھریلو استعمال کی گیس پر سبسڈی کم کرنے اور ریٹیل بازار میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت کے خلاف بھارت میں حزب اختلاف کی اپیل پر ملک بھرمیں ہڑتال کی جارہی ہے۔ مظاہرین ریلوے اسٹیشنوں پر جھنڈے لہراتے ہوئے مظاہرے کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں ریلوے ٹریک بند کردئے گئے ہیں ،کئی شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک بھی انتہائی کم ہے۔ ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لئے مختلف علاقوں میں پولیس تعینات ہے۔