تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:6

گستاخانہ فلم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری

اے آر وائی - گستاخانہ فلم کےخلاف دنیا بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ عرب لیگ نے فلم کےذمہ داروں کوسزا دینےکے لئے بین الاقوامی کنونشن بلانےکا فیصلہ کرلیا۔



توہین آمیزفلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ افغانستان، انڈونیشیا، یمن اور لیبیا سمیت دنیابھر میں احتجاج جاری ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ نے فلم کے ذمہ داروں کو سزادینے کے لئے بین الاقوامی کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا جبکہ سوڈان،سعودی عرب، مصر، اور لیبیا نے بھی ویب سائٹ پرگستاخانہ فلم تک رسائی بند کردی گئی ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے امریکا مخالف بینرز اٹھا کر ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔





عراق کے شہرکربلا میں بھی سینکڑوں افراد نے توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرامریکی سفیرکوملک بدراور سفارتخانہ بندکیا جائے۔ جرمنی میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی اور فلم پر پابندی کے حق میں نعرے لگائے۔ جکارتہ میں امریکی اور فرانسیسی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔



سربیا میں سیکڑوں مسلمانوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔ ڈھاکہ میں بھی ہزاروں مظاہرین ہاتھوں میں بینرتھامے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔ بھارت میںہزاروں افراد نے توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.