تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:17

شام میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ

اے آر وائی - شام میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے، شمالی صوبے میں باغیوں اور سرکاری فورسز میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، ادلیب میں سرکاری فورسز کی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہیں جبکہ باغیوں نے ادلیب کے شہر اتریب میں ایک جیٹ طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔ ترکی نے سرحدی علاقوں میں مزید فوج تعینات کردی۔



باغیوں نے اورم کے قریب سرکاری فورسز کی ایک چھاؤنی پر بھی قبضہ کر لیا جبکہ اتریب کے علاقے میں شامی فوج رجمنٹ چھیالیس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی، باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کی حصولی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ شامی فورسز کی جانب سے شہریوں پر گولہ باری اور شیلنگ کرنے والے جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا جا سکے۔



واضح رہے کہ جنگجوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ مشین گنیں ہیں جس سے وہ جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، دوسری جانب ترکی نے شام سے متصل اپنی سرحد پر مزید فوجیں تعینات کر دی ہیں، مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی فوجیوں نے اینٹی ایئر کرافٹ گنز اور بھاری اسلحے کے پمراہ سرحد پر پوزیشن سنبھال لی ہے۔



ادھر شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ نے خانہ جنگی کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی اور خانہ جنگی کے دوران کوریج کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کی، اس موقع پر صدر بشار الاسد نے صحافیوں کو عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.