تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:26

ماسکو: کارحادثے میں 7افرادہلاک،3زخمی

اے آر وائی - ماسکو کے مغربی علاقے منسک اسٹریٹ میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک بس ٹرمینل میں گھس گئی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔



روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ انتیس سالہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جس کے باعث وہ کار پر اپنا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، حادثے کے نتیجے میں تین بچے بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا۔



روسی حکومت نے رواں ماہ میڈیا کے ذریعے شہریوں میں آگاہی کے لیے ڈرائیونگ کے دوران نشے کی ممانعت کے حوالے سے ایک مہم بھی چلائی تھی، جبکہ انٹرنیٹ پر الکوحل پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایک اشتہار بھی جاری کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.