23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:24
گستاخانہ امریکی فلم کےخلاف دنیابھرمیں مظاہرے
اے آر وائی - گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہے۔ بنگلہ دیش میں ہڑتال کی گئی ۔ نائجریا اور لبنان میں بھی احتجاج کیاگیا۔ برازیل میں توہین آمیز فلم کے خلاف مسلمانوں کے ہمراہ یہودی اور عیسائی بھی سڑکوں پر آگئے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف ہڑتال کی گئی۔انتظامیہ نے پرتشدد واقعات سے بچنے کیلئے مظاہروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ تاہم عوام نے دکانیں اورکاروباری مراکز بن کرکے احتجاج ریکارڈکرایا۔ ڈھاکہ کی سڑکیں ویران رہیں۔ ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
لبنان میں ہزاروں افراد نے حزب اللہ کی اپیل پر مظاہرے کیے۔اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقے بنت جبل میں مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے لگائےاور اپنے غم و غصے کا اظہارکیا۔ نائجریاکےشہر کانو میں بھی احتجاج کیاگیا ۔ ہزاروں افراد سڑکوں پرآئے۔ مشتعل افرادنےامریکا،فرانس اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کیے۔
برازیل کے شہرساؤپالو میں سیکڑوں افراد نے گستاخانہ امریکی فلم کےخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی خاص بات اس میں مسلمانوں کے ہمراہ عیسائیوں اور یہودیوں کی شرکت تھی۔م ظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔