تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:31

نائیجیریامیں چرچ کے قریب خودکش حملہ،3افراد ہلاک،متعدد زخمی

جیو نیوز - ابوجا…شمالی نائیجیریا میں چرچ کے قریب خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا،دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق شمالی نائیجیریا کے شہر باوچی میں چرچ کے نزدیک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا لیا۔خودکش حملے سے 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ریڈ کراس کے حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا ہدف سینٹ جونز کیتھولک چرچ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.