تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:50

لندن:گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج

اے آر وائی - لندن میں گستاخانہ فلم کےخلاف مظاہرہ کیاگیا۔۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔



امریکا میں بنائی گئی گستاخانہ فلم کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ یورپ میں بھی مظاہرے کیے جارہےہیں۔ لندن میں امریکی سفارتخانے کےباہر احتجاج کیاگیا۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔



شدید بارش کے باوجود مظاہرے میں شریک افراد کھڑے رہے اور اپنے غم وغصے کا اظہارکیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ توہین آمیز فلم بنانے والے شخص کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.