25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:7
اسپین کے جنگلا ت میں آتشزدگی،ہزاروں افراد متاثر
اے آر وائی - اسپین کے شہر ویلنشیا کے جنگلا ت میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے دوہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلنشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سےگیارہ کلومیٹرسے زائد علاقہ متاثر ہوا ہے۔ ۔چھ سو فائر فائٹرز, اکتیس ہیلی کاپٹرزاور امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔تفتیشی اداروں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔