تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:48

امریکا گستاخانہ فلم کی مذمت کرتا ہے ، صدر براک اوباما

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا گستاخانہ فلم کی مذمت کرتا ہے اور اس فلم سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکی صدر براک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم سے نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی بلکہ امریکی بھی غصے میں ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے اقدام سے مسلم ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی مگر توڑ پھوڑ اور تشدد احتجاج کرنے کا بہتر طریقہ نہیں۔ فرقہ واریت اور انتہا پسندی مثبت تبدیلی نہیں لاسکتی۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا پر امن اور مستحکم فلسطین کا حامی ہے ۔



امریکی صدرنےایران کے جوہری ہتھایروں سے متعلق کہا کہ امریکا کی کوشش ہے ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو ہزار چودہ تک افغانستان سے امریکی افواج واپس آجائیں گی۔ انہوں نے لیبیا اور مصر میں تبدیلی کو مثبت قدم قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.