تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:14

برازیل کی عدالت کا یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم ہٹانے کا حکم

اے آر وائی - برازیل کی عدالت نے گستاخانہ فلم یو ٹیوب سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کا مطلب مذہبی منافرت نہیں۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤ پالو کی عدالت نے یوٹیوب کی مالک کمپنی کو گستاخانہ فلم ہٹانے کے لئے دس دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروپ کو آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی تفریق پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت کا کہنا تھا کہ متنازعہ مواد پر پابندی لگانے کا مقصد کسی کے خیالات اور آزادی اظہار کو روکنا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.