26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:0
ورلڈ آرڈر نے دنیا کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے،ایرانی صدر
اے آر وائی - ایرانی صدر احمدی نجاد نے کہا ہے کہ دنیا کی معیشت کو منصفانہ خطوط پر استوار ہونا چاہیئے ،ایرانی صدر کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا امریکا اور اسرائیل نے بائیکاٹ کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہناتھا کہ دنیا میں امیر اور غریب میں خلیج وسیع ہورہی ہے ، دنیا کو معیشت کو منصفانہ بنا کر اس خلیج کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اقوام عالم پر مخصوص طرز زندگی کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ موجودہ ورلڈ آرڈر نے دنیا کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی صدر کے اسرائیل سے متعلق بیان پر جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔