تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:29

عراق، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد… عراق میں سٹرک کنارے نصب بم دھماکے میں سینئر پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب ،سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا صبح کے وقت ہوا،حملہ آوروں کا نشانہ سیکیورٹی چیک پوائنٹ تھا، حملہ میں سینئر پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ عراق میں سیکیورٹی فورسز پر حکومت مخالف باغیوں کی جانب سے حملوں کی لہر جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.