27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:50
اسامہ کی ایک آنکھ جوانی میں ہی ضائع ہو چکی تھی،الظواہری
اے آر وائی - القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایک آنکھ جوانی میں ہی ضائع ہو چکی تھی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغام میں ایمن اظواہری کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اسی کی دہائی میں مسلم برادرہڈ کے رکن تھے ۔ ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام بظاہر دو ماہ پرانا لگتا ہے کیونکہ اس کے آخر میں انہوں نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دی تھی ۔