27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:3
دنیا میں موجودہ نظام حکومت ناانصافی اور تفریق پر مبنی ہے، محمود احمدی نژاد
جیو نیوز - نیویارک … ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور ہندووٴں کو آپس میں کوئی مسائل نہیں ہیں، دنیا میں موجودہ نظام حکومت ناانصافی اور تفریق پر مبنی ہے، ایران کو اسرائیل سے عسکری جارحیت جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ وہ ایک عظیم اور قابل فخر قوم کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور ہندووٴں کو آپس میں کوئی مسائل نہیں ہیں، دنیا میں موجودہ نظام حکومت ناانصافی اور تفریق پر مبنی ہے۔ محمود احمدی نژاد نے دنیا میں مایوسی اور بحران کی وجہ موجودہ وسائل کے غلط استعمال کو ٹھہرایا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے جوہری ہتھیاروں سے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کو تمام ممالک کی تنظیم قرار دیا۔