26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:47
اقوام متحدہ : شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کیخلاف ہیں، محمد المرسی
جیو نیوز - نیویارک … مصری صدر محمد المرسی نے کہا ہے کہ شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ عرب علاقوں کو فوری خالی کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے صدر محمد المرسی کا کہنا ہے کہ عوام کی خواہشات کی مطابق ملک کو جدید ریاست میں ڈھالنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ عرب علاقوں کو فوری طور پر خالی کیا جائے۔ محمد المرسی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں، بحران کا ثالثی کی مدد سے کار آمد حل تلاش کیا جائے۔