28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:9
گستاخانہ فلم پرمظاہرے،پاک امریکہ فوجی سربراہ کانفرنس ملتوی
اے آر وائی - توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہروں کے بعد احتیاطی طور پر پاک امریکافوجی سربراہ ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے ۔امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی کے مطابق فوجی سربراہوں کی ملاقات اسی ہفتے ہوناتھی۔ پاکستان میں مظاہروں کی وجہ سے ان کا دورہ باہمی اتفاق رائے سے ملتوی کردیاگیا۔
جنرل ڈمپسی کے مطابق وہ جنرل کیانی سے جلد ملاقات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر ٹھوس رابطے اور کوششیں خطے میں امن کے لئے کارگر بنائے جا سکیں۔
ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ڈمپسی کے دورے کی نئی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔