تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:34

چین کی فضا اور سمندر سے حملے کی جنگی مشق

اے آر وائی - چین نے جزیرہ پر فضا اور سمندر سے حملے کی جنگی مشق کی ، جس کا مقصد ہدف بناکر دشمن کو تباہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔اِس جنگی مشق کو عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔



چینی فوج نے جزیرہ پر حملے کی جنگی مشق میں حصہ لیا ، جس میں فضائیہ اور بحریہ کے فِلیٹ نے حصہ لیا۔ مشاق طیاروں نے مختلف مقامات سے اڑان بھری اور جزیرہ میں اپنے ہدف پر گولہ باری کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں سے جزیرہ کا گھیراؤ کرکے تابڑتوڑحملے کئے گئے ۔جس میں مشین گنو ں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔



چینی فوجی حکام نے جنگی مشق کا بغو ر جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ جنگی مشق میں فضااورسمندر سے ہدف پر حملے کی استعداد کو جانچناتھا۔مغربی میڈیا کے مطابق چین اور جاپان جزیرے کے تنازعہ پر جنگ کے قریب ہیں ۔ایسے ماحول میں جنگی مشق کو عالمی منظرنامے پرانتہائی اہمیت سے دیکھا جارہا ہے اور اسے چین کی جانب سے ٹوکیو کیلئےسخت ردعمل قرار دیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.