30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:44
بلوچوں کے ساتھ ہر مسلئے پر مزاکرات کرنےکیلئے تیا رہیں،کائرہ
اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہر مسلئے پر مزاکرات کرنےکیلئے تیا رہے۔ اُنہوں نے یہ بات لالہ موسی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائر ہ کا کہنا تھا کہ سیا سی پوائنٹ اسکورنگ کے بچائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بلوچستا ن کا مسلئہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔
اُ نہوں کے کہا کہ گستاخانہ فلم کیخلاف سب موثر احتجاج پاکستان نے کیا اور اوآئی سی میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان ہی کی تھی ۔ جبکہ صدر زرداری نے بھی اقوام متحدہ میں قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اُنہوں نے کہا یوم عشق رسول کے موقع پر اگر چھٹی نہ ہوتی تو جو لوٹ مار اور قتل وغارت ہوئی اگر دوکانوں اور دفاتر میں لوگ ہوتے تو کیا ہوتا ۔ روسی صدر کے دورہ پاکستان کے التو ا کےبارے میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں ۔