30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:1
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کا تاریخی اسلامی قبرستان پر قبضے کا پروگرام
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس … اسرائیلی حکومت نے قبلہ اول کے قریب موجود تاریخی اسلامی قبرستان ”باب الرحمہ“ کے جنوبی حصے کی 1800 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کی فلطسینی تنظیم سپریم فالو اپ کمیٹی برائے باب الرحمہ قبرستان نے بتایا ہے کہ قبرستان کی 1800 ایکڑ اراضی پر قبضہ دراصل پورے قبرستان پر قبضے کے پروگرام کی تمہید ہے، اسرائیل عثمانی دور میں قبرستان کے بند کئے گئے دروازوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس تاریخی قبرستان میں فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل طور پرپابندی عائد کرنا چاہتا ہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ اسرائیل مسلمانوں کی تیسری مقدس ترین مسجد اور اس کے اطراف پھیلے بابرکت شہر کے خلاف جارحیت کا آغاز کر چکا ہے۔ کمیٹی نے عرب اور اسلامی دنیا کی تحریکوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مسلمانوں کی بے حسی سے انتہا پسند یہودی اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرتے جا رہے ہیں۔