تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:16

افغانستان میں ہر قربانی دینگے،جان نہیں ، امریکی کمانڈر

اے آر وائی - افغانستان میں امریکی افواج پر افغان اہلکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن سخت ناراض ہوگئے ، کہتے ہیں افغانستان میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن جاں نہیں دیں گے ۔



امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں جان ایلن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں پر افغان اہلکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر پاگل پن کی حد تک ناراض ہیں۔ ان واقعات کی گونج امریکہ کے طول و عرض میں سنائی دیتی ہے۔ افغان مہم کے لیے بہت کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے قتل ہونے کو تیار نہیں۔



امریکی جنرل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو ہزار ایک سے جاری فوجی مہم کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.