تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:4

عوامی جمہوریہ چین میں63واں قومی دن منایا جارہا ہے

جیو نیوز - بیجنگ… عوامی جمہوریہ چین میں 63 واں قومی دن کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چین کے قومی دن کے جشن کا آغاز روایتی طور پر بیجنگ کے تیان من اسکوائر پرتقریبات سے ہوا۔ یکم اکتوبر1949 کو اسی مقام پر ماوٴزے تْنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ چین کے مختلف رہنماوٴں نے قومی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تیان مین اسکوائر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا جب کہ چین کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.