تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:5

ایل کے ایڈوانی قران کی اصل روح سمجھنے کیلئے عربی زبان سیکھ رہے

جیو نیوز - بنگلور…بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی ان دنوں عربی زبان سیکھ رہے ہیں تاکہ قران پاک کو اس کی اصل زبان میں سمجھ سکیں۔ بھارت میں ان دنوں سیاسی کشمکش زوروں پر ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ایل کے ایڈوانی مختلف اسکینڈلز کی زد میں آئی ہوئی بھارتی حکومت کو گرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہوں گے۔ لیکن بنگلور میں ایک تقریب کے دوران ایڈوانی نے یہ کہہ کر لوگوں کو حیران کردیا کہ وہ ان دنوں عربی زبان سیکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایڈوانی نے بتایا کہ وہ ہندی اور انگلش میں قران کے ترجمے پڑھ چکے ہیں لیکن اب قران کی اصل روح کو اس کی اپنی زبان میں سمجھنا چاہتے ہیں اس لئے عربی سیکھ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.