تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:32

بغداد: 2005ء تا 2011ء ، 25 جاپانی فوجیوں نے خود کشی کی

جیو نیوز - ٹوکیو … عراق پر 2003ء کی امریکی یلغار کے بعد سے بغداد میں تعینات 25 جاپانی فوجیوں نے 2005ء اور 2011ء کے درمیان خودکشی کرلی۔ جاپانی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ خود کشی کرنے والے بیشتر فوجی ذہنی دباوٴ اور ڈیپریشن کا شکار تھے، بعض کے خاندانی مسائل اور الجھنیں تھیں جس کے باعث انہوں نے خود کشی کرلی، تاہم دیگر اسباب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ جاپانی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ خود کشی کے بڑھتے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا صرف عراق میں تعینات فوجیوں میں ہی میں خود کشی کا رحجان کیوں بڑھ رہا ہے، خود کشی کرنے والوں کے درمیان کوئی پہلے سے رابطے رہے ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والوں میں 19 بری فوج اور 6 فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.