30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:0
بغداد: عراق میں کار بم دھماکے، 17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
جیو نیوز - بغداد … عراق میں آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ کار بم حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بد ترین حملہ شمالی بغداد سے 20 کلو میٹر دور تاجی میں کیا گیا، جہاں پارک کی گئی 3 کاروں میں بم دھماکے ہوئے جس میں 8 ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔