1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:15
افغانستان: خود کش حملہ، 3 نیٹو فوجیوں سمیت 14ہلاک
اے آر وائی - افغانستان کے شہر خوست میں ہونے والے خود کش حملے میں تین نیٹو فوجیوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے موٹرسائیکل افغان اور نیٹو فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرا دی جومقامی بازار میں موجود تھے۔
حملے کے نتیجے میں نیٹو فوجیوں کے علاوہ چار افغان پولیس افسر اور چھ شہری بھی ہلاک ہو گئے جبکہ تیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔