تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:11

ایران جوہری پروگرام جاری رکھے گا، احمدی نژاد

اے آر وائی - ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران تمام تر مشکلات کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔



تہران میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ مغربی پابندیوں اور ملک کی کرنسی کی قدر میں ڈرامائی کمی کے باوجود جوہری منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ایران پر دباؤ ڈالنے والے غلطی پر ہیں۔



انہوں نے کہا کہ مغربی پابندیاں اقتصادی جنگ کی شکل ہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.