3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:31
روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
اے آر وائی - روس کے وزیر خارجہ سرجیو لیوروو آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مظابق سرجیو لیوروو وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے مابین انسداد منشیات، دہشتگردی، معاشی تعاون اور افغانستان کے معاملے پر مذاکرات ہونگے۔ روسی وزیر خارجہ صدر زرداری اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرینگے۔