تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:12

وینزویلا میں انتخابی مہم کے دوران صدر شاویز کا گانا اور رقص

جیو نیوز - کراکس… وینزویلا میں انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے جس کے دوران صدر ہیوگو شاویز نے اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے گانا گایا اور رقص بھی کیا۔ وینزویلا کے شمالی شہرBarquisimeto میں 58سالہ صدرہیوگو شاویز نے انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں میں اس وقت جوش و خروش پیدا کر دیا جب وہ ایک کھلے ٹرک پر سوار ہزاروں حامیوں کے درمیان پہنچ گئے۔ اسٹیج پر پہنچ کر انہوں نے گانا بھی گایا اور رقص بھی کیا،جس کے جواب میں عوام بھی جوش میں آگئے۔ صدر شاویز کا کہنا تھا کہ ان کے لئے ایک ووٹ بھی قیمتی ہے۔ وینزویلا میں اتوار کو صدارتی انتخابات کے پولنگ ہوگی ،جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.