تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:8

وینزویلا:انتخابی مہم میں صدر شاویز کا گانا اور رقص

اے آر وائی - وینزویلا میں انتخابی مہم جاری ہے جس کے دوران صدر ہیوگو شاویز نے اپنے ووٹرز کے لئےگانا گایا اور رقص کیا۔



وینزویلا کے شمالی شہربرکیواسمیٹومیں اٹھاون سالہ صدرہیوگو شاویز انتخابی مہم کے دوران ایک کھلے ٹرک پر سوار ہزاروں حامیوں کے درمیان پہنچ گئے۔ اسٹیج پر پہنچ کر انہوں نے گانا بھی گایا اور رقص بھی کیا،جس نے ان کے حامیوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔



صدر شاویز کا کہنا تھا کہ ان کے لئے ایک ووٹ بھی قیمتی ہے۔ وینزویلا میں اتوار کو صدارتی انتخابات کے پولنگ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.