6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:50
برطانیہ نے پانچ افراد امریکہ کے حوالے کر دیئے
اے آر وائی - برطانیہ نے القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار پاکستانی اور مصری نژاد سمیت پانچ افراد کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے ۔ ابوحمزہ کی امریکا حوالگی کےخلاف اپیل مسترد ہونے پر لندن میں مظاہرہ بھی کیاگیا۔
ابوحمزہ المصری اور اس کے ساتھیوں کو مائلڈن ہال ایئر بیس پر امریکی حکام کے حوالے کیا گیا ، امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ مصر میں پیدا ہونے والا ابو حمزہ القاعدہ کی مدد کرتا تھا ، اورامریکہ میں عسکریت پسندوں کے لئے تربیتی کیمپ قائم کرنا چاہتا تھا جبکہ وہ یمن میں بھی اغوا کی واردات میں ملوث تھا ۔
امریکا کے حوالے کیے جانے والے افراد میں پاکستانی نژاد بابراحمد بھی ہے جو کمپیوٹر ایکسپرٹ ہے اور اس پر دہشت گردی پر اکسانے والی ویب سائٹ سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ وہ دو ہزار چار سے جیل میں قید تھا۔
چوون سال کے ابو حمزہ اور اس کے چار ساتھیوں نے برطانیہ کی عدالت میں خود کو امریکہ کے حوالے کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی جسے برطانوی عدالت نے مسترد کر دیا، جس کے بعد ان پانچوں افراد کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ۔