6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:11
شام کی گولہ باری کے بعد ترکی کی جوابی کارروائی
اے آر وائی - ترک علاقے میں شامی گولہ باری کے ایک اور واقعے کے بعد ترک فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔
ترکی کی خبر ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس قبل ترکی کے سرحدی علاقوں میں شام کی گولہ باری سے پانچ ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
ترکی نے ایکا کیل کے علاقے میں شامی سرحد کے قریب ٹینک اور اینٹی ائر کرافٹ میزائل پہنچا دئیے گئے ہیں۔علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے تاہم کسی تصادم کی اطلاع نہیں ملی۔