تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:55

ترکی کی سرحد پر شامی فوج کا مارٹر حملہ، ترک افواج کی جوابی کارروائی

جیو نیوز - انقرہ… شام کی حدود سے ترکی کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی مارٹر حملہ کیا گیا جس پر ترک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ترک نیوزایجنسی کے مطابق شامی صوبے اِدلِب کے سرحدی علاقے سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولا جنوبی ترکی کے گاوٴں گویچی میں آکر گرا۔ سرحد پر تعینات ترک فوجیوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام حدود میں فائرنگ کی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بدھ کو بھی شامی حدود سے ترکی میں مارٹر گولے فائر کئے گئے تھے جس میں5 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے تھے۔ شام کا کہنا تھا کہ مارٹر گولے غلطی سے ترکی میں گرے۔ اس واقعے کے بعد ترک پارلیمنٹ نے اپنی فوج کو شام میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کی اجازت دے دی تھی اور اس وقت ترک فوج ، ٹینک اور طیارہ شکن میزائل سرحد ی علاقے میں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.