تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:52

نیویارک:بابراحمد،ابوحمزہ سمیت 5افراد کی عدالت پیشی

اے آر وائی - مصری نژاد ابو حمزہ سمیت دیگر چار مبینہ دہشتگردوں کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ پانچوں افراد کو ایک روز قبل برطانیہ نے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابو حمزہ کو عدالت میں پیش ہوتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ اسی عدالت میں عدیل عبدالباری اور خالد الفواظ کو بھی پیش کیا گیا، جن پر انیس سو اٹھانوے میں کینیا اور طنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملوں میں دو سو چوبیس افراد کو ہلاک کرنے اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مالی امداد کا الزام لگایا گیا تھا، جنہیں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔



ابو حمزہ پرانیس سو اٹھانوے کو یمن میں افغانستان میں طالبان سے روابط اور عسکری کیمپوں کی تشکیل سمیت مختلف سنگین نوعیت کے گیارہ سے زائد الزامات عائد کیے گئے تاہم ایک ہاتھ سے محروم مبینہ دہشت گرد ابو حمزہ اور دیگر ملزمان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.