11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:10
ملالہ پرحملہ، اوباما اور بان کی مون کی مذمت
اے آر وائی - ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف عالمی برادری نے بھی سخت رد عمل ظاہر کیا۔ امریکی صدر اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ملالہ پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی ملالہ کے اہل خانہ کو خط میں حملے کی شدید مذمت کی ۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
فرانس کا کہنا ہے کہ طالبان کا اس حملے کو قبول کرنا ان کی بزدلی کی دلیل ہے۔ برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی چیرمین سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانوی حکام ملالہ کی صحت کیلئے دعا گو ہیں ۔