تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:8

اسلام مخالف فلم کے پروڈیوسر نکولا بدستور جیل میں

اے آر وائی - امریکہ میں اسلام مخالف فلم کے پروڈیوسر نکولا بیسلے کو اس کے مقدمے کی آئندہ سماعت تک لاس اینجلس کے فیڈرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت نو نومبر کو ہوگی۔



مصری نژاد پروڈیوسر نکولا بیسلے نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کردیا، نکولا بیسلے نے فلم میں کردار کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اداکارہ ایلیاسس کے الزام کو مسترد کر دیا۔



نکولا بیسلے کو عدالت میں مارک بیسلے یوسف کے نام سے پیش کیا گیا جس نے’انوسنس آف اسلام‘ اور دیگر مختلف ناموں سے توہین اسلام پر مبنی فلم بناکر انٹرنیٹ کو نشر کی، نکولا بیسلے کے وکیل اسٹیون سیڈن نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کلائنٹ بے قصور ہے اور وہ کسی مشرق وسطی میں ہونے والے کسی بھی پرتشدد کارروائیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔



اسٹیون سیڈن نے کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کا ملبہ ان کے موکل پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.