12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:40
دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار پاکستانی ہیں، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے ہی ملک میں دہشت گردی کا سب سے بڑ انشانہ ہیں، ملالہ یوسف زئی کے علاج کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے اب تک رابطہ نہیں کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بعد پاکستان سے رابطے میں ہیں، اورپاکستان میں امریکی تعاون سے چلنے والے دہشت گردی مخالف گروپس کو رابطے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وکٹوریا نیو لینڈ کا کہنا تھاکہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شعوری طور پر گہرے تعلقات میں بندھا ہوا ہے۔