12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:31
غلام احمد بلور ، نکولابیسلے کے برطانیہ کے داخلے پر پابندی
اے آر وائی - برطانوی حکومت نے وفاقی وزیرریلوے غلام احمدبلور اور گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کے برطانیہ میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی جانب سے گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو قتل کرنے کے لیے انعامی رقم کے اعلان کے بعد برطانیہ میں انہیں ناپسندیدہ شخص قرار دینے سے متعلق کارروائی جاری تھی۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے والے شخص کا برطانیہ میں داخلہ ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔۔ برطانوی وزارت داخلہ نے گستاخانہ فلم بنانے والے نکولابیسلے پر بھی برطانیہ آنے پر پابندی لگادی ہے۔