تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:38

افغانستان میں قتل کا شبہ 7 برطانوی فوجی گرفتار

اے آر وائی - برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ افغانستان میں قتل کے شبے میں سات رائل میرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق عام شہریوں کے قتل نہیں بلکہ مزاحمت کاروں سے ایک جھڑپ کے معاملے پر سات فوجی گرفتار کیے گئے ہیں۔



گرفتاریاں دو ہزار گیارہ میں پیش آنے ایک واقعے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ رائل ملٹری پولیس نے سات فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے فوجیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔



برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان جنگ کے دوران کسی برطانوی فوجی کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.