12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:57
انڈونیشیا: بالی دھماکوں کے 10سال مکمل ہونے پر تقریب
اے آر وائی - انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے بم دھماکوں کو دس سال مکمل ہونے پر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم جولیا، انڈونیشی وزیرخارجہ اور دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے۔
انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے عوام اس حادثے کے بعد مزید قریب ہوئے۔اس موقع پر سیکڑوں افراد نے شمعیں بھی روشن کیں۔ بالی بم دھماکوں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اٹھاسی آسٹریلوی شہری بھی شامل تھے۔