12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:40
امن کا نوبل انعام، یورپی یونین کے نام
اے آر وائی - یورپی یونین نے امن کا نوبل انعام دوہزار بارہ جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں انعام کا اعلان کرتے ہوئے پرائز کمیٹی نے کہا کہ یوریی یونین کو انعام مسلسل چھ دہائیوں سے یورپی ممالک میں امن، جمہوریت۔مفاہمت اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔
معاشی بحران کے باوجود یورپ کو متحد رکھنا بھی یورپی یونین کا بڑا کارنامہ ہے۔ بارہ لاکھ ڈالرز کا نوبل انعام اوسلو میں دس دسمبر کو دیا جائے گا۔