تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:3

پاکستان میں طالبان مخالف جذبات میں اضافہ

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ملالہ پر قاتلانہ حملہ کے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان میں طالبان مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بریفنگ میں کہا کہ صدر اوبامہ دو روز پہلے ملالہ پر حملے کی مذمت کر چکے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔



وکٹوریہ کے مطابق طالبان کی جانب سے بڑھتی کاروائیوں کے باعث پاکستان میں صرف شہری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں بھی عوام کا سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.