تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 8:39

ڈینور میں بارک اوباما کے انتخابی دفتر پر فائرنگ

جیو نیوز - ڈینور… امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں امریکی صدر بارک اوباما کے انتخابی دفتر پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈینور میں امریکی صدر اوباما کے انتخابی دفتر پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔ فائرنگ کے وقت اوباما کا انتخابی عملہ دفتر میں موجود تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس واقعے کی تحقیق کررہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.