13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:44
مونٹی نیگرومیں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر
اے آر وائی - مونٹی نیگرو میں ملکی انتخابات میں جوش وخروش بڑھ گیا،سوشلسٹ امیدواروں کے حمایتیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے لئے ریلیاں نکالیں۔ پوڈگوریکا میں سوشلسٹ پارٹی کے حمایتی جمع ہوئے اور اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگائے۔
مونٹی نیگرو میں دو دن بعد ہونے والے انتخابات میں گہما گہمی بڑھنے لگی،انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حمایتیوں نے فتح کے نشانات فضا میں بلند کرکے اپنے حمایتیوں کے حق میں نعرے بلند کئے۔
سوشلسٹ جماعت مونٹی نیگرو میں پچھلے تیئیس برس سے اقتدار میں ہے جبکہ سوشلسٹون کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد یورپی یونین میں شامل ہوں گے تاکہ مونٹی گیرو کی اقتصادیات کو مزید مستحکم کیا جائے۔دوسری جانب اپوزیشن رہنماوٴں کا الزام ہے کہ سوشلسٹ ووٹرز کو گمراہ کر رہے ہیں۔