تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:30

ملالہ دنیا کیلئے مشعل راہ ہے،بان کی مون

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کی اور ملالہ کو پوری دنیا کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔



اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور پاکستان کے مندوب مسعود خان کےدرمیان ملاقات ہوئی ۔۔جس میں بان کی مون نے ملالہ یوسف زئی کے والدین کے نام خط دیا۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملالہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ملالہ نے دہشت گردی اور تعلیم مخالف عناصر کے خلاف آواز بلند کی پوری دنیا کو اس پر فخر ہے۔



بان کی مون کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں جدوجہد جاری رکھنے پر اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے مندوب مسعود خان کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملے کی صدر، وزیر اعظم اور پوری قوم نے مذمت کی ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.