تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:1

شام: فوج اور مخالفین میں لڑائی، 33 ہزار افراد ہلاک ہوچکے، رپورٹ

جیو نیوز - دمشق … شام میں فوج اور مخالفین میں جاری لڑائی میں اب تک 33 ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقو ق کے ادارے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 5 دن کے دوران جھڑپوں میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لڑائی میں ہلاک 33 ہزار افراد میں 23ہزار 600 عام شہری، 8 ہزار 200سے زائد فوجی اور 1200 سے زائد حکومت مخالفین شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار میں ہلاک ہونے والے نامعلوم افراد،لاپتا اور زیر حراست افراد شامل نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.