14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:30
اسپین میں حکومت کےسادگی پروگرام کیخلاف مظاہرہ
اے آر وائی - اسپین میں حکومت کی جانب سے سادگی کے نام پر عوام دشمن اقدامات اور اقتصادی بحران کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ہزاروں مظاہرین نے صدر ماریانو راجوائے کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے کیخلاف عالمی شور کے نام سے مظاہرے کیا۔
مظاہرین نے یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ کیا، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے، مظاہرین نے حکومت کی سخت گیر پالیسیوں کے خاتمے اور مستعفی ہونےکا مطالبہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے احتجاج کے دوران پینتیس افراد کو حراست میں لیا ۔ جھڑپوں میں متعدد اہلکاور اور مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔