تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:16

موریطانیہ کے صدر فوجی اہل کار کی فائرنگ سے زخمی

جیو نیوز - نواچکوٹ …موریطانیہ کے صدر محمد اولد عبدالعزیز فوجی اہل کار کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی قافلے پرفوجی یونٹ نے غلطی سے گولی چلائی، جس کے باعث صدر معمولی زخمی ہوئیموریطانیہ کے وزیرمواصلات Hamdi Ould Mahjoub کا کہنا ہے کہ صدرمحمد اولد عبدالعزیزکو دارالحکومت نواچکوٹ کی ملٹری اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اور ان کی حالت اب بہتر ہے، وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ صدارتی قافلے دارالحکومت نواچکوٹ واپس آرہا تھا تو راستے میں فوجی یونٹ کے اہل کار کی جانب سے غلطی سے فائرکیا، جس کے باعث صدرمعمولی زخمی ہوگئے۔اپوزیشن اراکین نے سابق جرنیل پربدانتظامی اور استبدادی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جرنیل انتخابات سے قبل ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کررہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر پرحملے کے حوالے سے سکیورٹی حکام نے پہلے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح شخص نے فائرکیا ،جس سے صدر زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.